ETV Bharat / state

Pulwama Link Road Macadamization پلوامہ میں تارکول بچھانے کا کام جاری، مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا

ضلع پلوامہ کی اندرونی سڑکوں پر محتلف اسکیموں کے تحت تارکول بچھایا جارہا ہے، جس سے عوام میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پلوامہ میں تارکول بچھانے کا کام جاری، مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 7:13 PM IST

پلوامہ میں تارکول بچھانے کا کام جاری، مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ترقیاتی کام شدومد سے جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں علاقوں کی اندرونی سڑکوں پر محتلف اسکیموں کے تحت تارکول بچھایا جارہا ہے، جس سے عوام میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے پائیر سے لیکر چکورہ علاقے تک سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ اس علاقے کی دیرینہ مانگ تھی، جس کو اب پورہ کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب 10 کلومیٹر اہم رابطہ سڑک ہے۔

یہ رابطہ سڑک نابارڈ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ یہ سڑک ضلع پلوامہ کے پائیر، نوہار، ملپورہ، چندگام اور چکورہ کو اننت ناگ اور پلوامہ سے ملانے کا کام کرتا ہے۔ یہ علاقہ کافی پسماندہ ہے۔ یہاں کے مقافی افراد سالوں سے انتظامیہ سے اپیل کر رہے تھے کہ اس سڑک پر تارکول بچھایا جائے، وہیں اب ان کی دیرینہ مانگ کو پورہ کیا جا رہا ہے، جس سے یہاں کی مقامی آبادی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ہمیں کافی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا، اب ہمارے مشکلات کا ازالہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ کافی پسماندہ ہے اور یہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے، اب ہمارا رابطہ ضلع پلوامہ اور اننت ناگ سے ممکن ہوگیا۔ ہم کافی خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: نیل - چملواس رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.