پلوامہ: ضلع ہسپتال میں کئی سال قبل انتظامیہ کی جانب سے تیمار داروں کے لیے پارک تعمیر کیا گیا تھا تاکہ ہسپتال میں موجود مریضوں کے ساتھ تیماردار اس پارک میں بیٹھ کر کھانے پینے کے علاوہ مریض اپنی باری کا انتظار کرسکیں۔ کچھ برس تک اس پارک کی دیکھ بھال ڈپارٹمنٹ فلوریکلچرل کررہے تھے جس کی وجہ سے پارک میں صفائی کا انتظام اچھا تھا اور محمکہ کے ملازمین اس کی دیکھ بھال بھی صحیح طرح سے کر رہے تھے لیکن سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر (پلوامہ) ڈاکٹر رگھو لنگر نے اس پارک کی دیکھ بھال میونسپل کمیٹی کو سونپی تھی تب سے لیکر آج تک اس پارک میں نہ تو صاف صفائی کا کو انتظام ہے اور نہ ہی پینے کے پانی کا کوئی انتظام ہے۔ جس کی وجہ سے تیماردارں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف نے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پارک کی دیکھ بھال پھر سے ڈیپارٹمنٹ فلوریکلچرل سونپی جائے، تاکہ اس پارک میں صاف صفائی ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری چیزیں بھی بہم رکھے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: MLA Visit to Basu Hospital: چیف ہیلتھ سیکرٹری اور راج چکرورتی کا بی این باسو ہسپتال کا ہنگامی دورہ