پلوامہ: ضلع پلوامہ کی تحصیل کاکاپوہ کے گھاٹ محملہ کے لوگوں نے محمکہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا کہ محمکہ ان کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہا ہے۔ کھاٹ محلہ کی اندرونی سڑک معمولی بارش کی وجہ سے زیر آب آجاتی ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو چلانے پھرنے میں کافی مشکلات ہوتی ہیں۔ Kakpora Roads on Dilapidated Condition
علاقے کے لوگوں نے محمکہ آر اینڈ بی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ علاقے کے لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ہمارے مسئلہ حل نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ علاقے کی دوسرے سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا تاہم گھاٹ محلہ کی سڑک پر نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے یہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار انتظامیہ سے بھی علاقہ کے لوگ ملے تاہم آج تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔