ETV Bharat / state

Pulwama Yoga Programme پلوامہ میں یوگا پروگرام کا انعقاد - جی ٹونٹی سمٹ یوگا پروگرام

ٹہاب زون کے نجی و سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبہ نے محکمہ اسپورٹس کی جانب سے منعقد کیے گئے یوگا پروگرام میں شرکت کی۔ JK Sports Department Organised Yoga

Pulwama Yoga Programme: پلوامہ میں یوگا پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 23, 2023, 3:29 PM IST

پلوامہ میں یوگا پروگرام کا انعقاد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جی 20 سمٹ کی اہمیت و افادیت اور عوام میں آگاہی کی غرض سے گزشتہ کئی مہینوں سے جموں و کشمیر خاص کر وادی کے طول و ارض میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے لاسی پورہ کے ایک نجی اسکول میں یوگا پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ٹہاب زون کے سبھی سرکاری و نجی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبہ نے یوگا پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کو مختلف یوگا ورزش کرائی گئی۔

یوگا پروگرام میں شریک ایک مقامی طالب علم، مختار احمد، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوگا سے ہم جسمانی و ذہنی طور صحت مند رہتے ہیں جس سے درس و تدریس میں بہتر پرفارم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اس سے بری عادتوں سے خود کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کشمیر میں جی 20 سمٹ کے حوالہ سے آگاہی کی غرض سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس حوالہ سے طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔

زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر، منظور احمد، نے بتایا کہ محکمہ اسپورٹس سال بھر نوجوانوں خاص کر طلبہ کو کھیل کود میں مصروف رکھنے، طلبہ کی پنہاں صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے مختلف اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ نوجواں جسمانی و ذہنی طور تندرست رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جی 20 کی سربراہی ملک کے لئے باعث افتخار ہے اور اس حوالہ سے عوام خاص کر طلبہ کو آگاہ کرنے اور اس ایونٹ کی خصوصیت کے بارے میں لوگوں کو انفارم کرنے کی غرض سے گزشتہ کئی ماہ سے اس طرح کے پروگرامز منعقد کیے گئے اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں بھی جاری رہے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: G 20 Summit in Kashmirکشمیری نوجوانوں نے سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس کا خیرمقدم کیا

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں جی 20 کے تیسرے ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے سلسلے میں وادی بھر میں محکمہ کھیل کود اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے مختلف اور رنگا رنگ کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.