ETV Bharat / state

Degree College Tral Programme: جمہوریت کے موضوع پر ڈگری کالج ترال میں تقریب

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 12:02 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 6:32 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں  ڈسٹرکٹ پولیس اونتی پورہ کے اشتراک سے ڈگری کالج ترال میں ’’جمہوریت - ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ JK Police Organised Programme in Degree College Tral

جمہوریت کے موضوع پر ڈگری کالج ترال میں تقریب

پلوامہ: اونتی پورہ پولیس کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج، ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے ’’جمہوریت - ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر مقالات پیش کیے۔ طلبہ نے دنیا بھر میں جمہوریت کو پنپنے اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ GDC Tral Programme

تقریب میں ایس پی ڈی پی ایل اونتی پورہ فیاض احمد، ایس ڈی پی او ترال مبشر حسین اور کالیج کے پرنسپل مشتاق احمد کے علاوہ کالج کے طلبہ و عملہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈگری کالج ترال کے پروفیسر مختار احمد نے بتایا کہ اس طرح کا پروگرام منعقد کرنا خوش آئند ہے اور اسطرح کے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلبہ کو نہ صرف اپنے خیالات لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایل پلیٹ فارم اور طریقہ کار مہیا ہوتا ہے بلکہ اس سے انکے عزت نفس کو تقویت پہنچتی ہے۔ Awantipora Police Organised GDC Tral

Last Updated : Oct 28, 2022, 6:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.