جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں ہفتہ کو محکمہ بجلی میں کام کر رہے عملہ کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا PDD Employees Program in Pulwama۔ جلسے میں محکمہ بجلی کے مستقل و یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے شرکت کی۔
جلسے کے دوران جے کے الیکٹریکل ایمپلائز یونین JK Electrical Employees Union کے زعماء نے حکومت سے محکمہ بجلی میں برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین PDD Casual Labourers کو مستقل کرنے مطالبہ دہرایا۔
جے کے الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے زعماء نے کہا کہ وہ ہڑتال اور احتجاج کے حق میں نہیں تاہم برسوں بلکہ دہائیوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی مستقلی تک وہ جد و جہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے محکمہ بجلی میں نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئیں، اور عارضی ملازمین ہی محکمہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور بجلی ترسیلی نظام کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: PDD Employees Protest Continues: ’مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی‘
الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے انتباہ کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات خصوصا عارضی ملازمین کی مستقلی Regularization of PDD Casual Labourers کے حوالے سے انتظامیہ نے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے تو اس صورت میں وہ احتجاج میں مزید شدید لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔