پلوامہ: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ٹاؤن ہال، پانپور میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا یگا۔ پاڑی کنونشن میں اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر، دلشادہ شاہین، ضلع صدر غلام محمد میر، سینئر لیڈر محمد الطاف میر کے علاوہ اپنی پارٹی کے دیگر کارکنان کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران پانپور حلقہ انتخابات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ لوگوں نے اُن پارٹیوں کو بجا طور پر مسترد کر دیا ہے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک جموں کشمیر میں لوگوں کو دھوکہ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کہ ’’اپنی پارٹی ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کی تعمیر و ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وعدہ بند ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: JK Apni Party Convention in Hajan: حاجن، بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کا کنوشن
میر نے مزید کہا کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں کشمیر میں ہر گھر کو 5سو یونٹ بجلی اور 5گیس سلینڈر مفت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بزرگوں کو دی جا رہی اجرت میں بھی اضافہ کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ جموں کشمیر میں اپنی پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔