ایک جانب وادی میں کورونا وائرس کے قہر سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ کی غفلت شعاری کا ایک بین ثبوت آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب تاریخی قصبہ اونتی پورہ میں پدگام پورہ پل پر بیرون وادی سے آئے ہوئے مزدوروں کا ایک بڑا گروپ دیکھا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'ان مزدوروں کو بغیر اسکریننگ کے ہی آبادیوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے جو تمام بستی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے'۔
اس موقع ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'جنتا کرفیو کو عوام کی بہتری کے لئے نافذ کیا گیا ہے اور غیر ریاستی مزدوروں کو بھی بغیر ضرورت باہر نہیں آنا چاہیے'۔
کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں آج جنتا کرفیو نافذ ہے اور کئی ریاستوں میں 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔