ETV Bharat / state

JK Apni Party Pampore Convention:پانپور میں اپنی پارٹی نے کنونشن منعقد کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 6:43 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ورکرز کنونشن کے دوران کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔

اپنی پارٹی نے کیا پانپور میں کنونشن منعقد

سرینگر: جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کی جانب سے ضلع پلوامہ کے کونہ بل، پانپور میں ورکرس کنوینشن منعقد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور الیکشن کے حوالہ سے تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا۔ کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر، پلوامہ، غلام محمد میر نے کہا کہ وہ آنے والے پنچایتہ الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانپور حلقہ انتخاب میں ان کی پارٹی بہترین انداز سے جیت درج کرے گی۔

میر نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کی تعمیر و ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور اگر ان کی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کلیدی رول ادا کریں گے اور جموں و کشمیر کو تعمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ کنونشن سے اپنی پارٹی کو حالیہ دنوں جوائن کرنے والے یوتھ سیکریٹری اور ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، ترال منظور احمد گنائی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر اپنی پارٹی سچائی پر مبنی ہے اور پارٹی جو بھی وعدے کرے گی انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پارٹی کے منشور کو آگے بڑھانے پر ورکرس سے زور دیا گیا کہ وہ ہر علاقے میں جا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari on 370: بھارت نے زخم دیے، اسی سے ہی مرحم لیں گے، الطاف بخاری

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بلدیاتی اداروں کے لیے ممکنہ طور آئندہ دو ماہ کے اندر اندر منعقد کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے کنونشن، جلسوں کا انعقاد عمل میں لا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.