ETV Bharat / state

Illicit Timber Seized in Tral: ترال میں غیر قانونی لکڑی ضبط - اسمگلروں کی ایک بڑی کوشش ناکام

ضلع پلوامہ کے ترال میں لکڑی اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں رینج آفیسر وائلڈ لائف خانہ گنڈ بشیر احمد بابا نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کیا گیا جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جا رہی ہے۔ تاہم اسمگلر اندھیرے کا فائده اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ Illicit Timber Seized In Tral

ترال میں غیر قانونی لکڑی ضبط
ترال میں غیر قانونی لکڑی ضبط
author img

By

Published : Aug 7, 2022, 10:19 PM IST

پلوامہ: غیر قانونی لکڑی کی لوٹ پر روک لگاتے ہوئے محکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف محکمہ کے ساتھ ملکر اسمگلروں کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد دوران شب ترال کے ستورہ علاقے میں محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے مشترکہ طور ناکہ لگایا۔ اس دوران اسمگلر ایک گاڑی میں لکڑی کو لے جا رہے تھے۔ تاہم جب گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ Illicit Timber Seized in Tral

ترال میں غیر قانونی لکڑی ضبط

ملازمین نے گاڑی کو ضبط کر کے اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ رینج آفیسر وائلڈ لائف خانہ گنڈ بشیر احمد بابا نے بتایا کہ ضبط کی گئی غیر قانونی لکڑی کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جا رہی ہے۔ تاہم اسمگلر اندھیرے کا فائده اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لکڑی کی لوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں رات کے دوران ناکے لگائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Timber seized in kulgam: کولگام میں غیر قانونی لکڑی ضبطہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.