ETV Bharat / state

Tral roads dilapidated: ترال، گجر بستی چھترگام کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ

سب ضلع ترال میں مین ٹاؤن سے محض دو کلومیٹر دوری پر واقع چھرگام علاقہ میں سڑکوں کی حالت انہتائی ناگفتہ بہ ہے۔ Gujjarbasti chattergam Tral roads dilapidated

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 9:00 PM IST

ترال، گجر بستی چھترگام کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ

پلوامہ (جموں و کشمیر): جہاں ایک جانب جموں و کشمیر کی انتظامیہ رابطہ سڑکوں کی بدحالی کو دور کرنے کے لیے انتظامات کرنے کے حوالے سے اعلانات کر رہی ہے وہیں دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کئی رابطہ سڑکوں کی ناگفته بہ حالت عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ مین ٹاؤن ترال سے محض دو کلومیٹر دور گجر بستی چھترگام کی آبادي رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان کن صورتحال سے گزر رہی ہے۔

چھترگام، ترال کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی برس قبل علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کے لئے دیہی ترقی محکمہ نے علاقے میں کچھ تعمیری کام کیا جس سے لوگوں کا عبور ومرور آسان تو ہوا لیکن بدقسمتی سے اب یہ سڑک چلنے کے لائق ہی نہیں رہی۔‘‘ مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑکوں کے سبب لوگوں کو ہو رہی مشکلات کے بارے میں کہا: ’’بارشوں کے دوران سڑک جھیل کا نظارہ پیش کرتی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Tral Road Macadamisation : ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا: ’’ہمارا علاقہ ٹاؤن ترال کے بالکل نزدیک ہے، تاہم بدقسمتی سے سرکار کی نظروں سے اوجھل ہیں، کیونکہ ہم لوگ غریب ہیں اور شاید اسی وجہ سے ہم سرکاری نقشے میں ہی درج نہیں ہیں۔‘‘ اپنی فریاد سناتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ جب ان کے گھر میں کوئی شخص بیمار ہوتا ہے تو یہ لمحہ انکے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا کیونکہ انہیں جدید دور میں بھی بیماروں کو مین سڑک تک کندھے پر یا چارپائی پر اٹھانا پڑ رہا ہے۔ چھرگام کے باشندوں نے فوراً سے پیشتر سڑک کی حالت کو ٹھیک کرنے، سڑک کی مرمت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ ’’لوگوں کو راحت مل سکے اور چھترگام کے لوگ بھی آسانی سے سفر کر سکیں۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.