ریاست جموں اور کشمیر کےضلع پلوامہ میں پولیس کی خصوصی ونگ نے دوران شب چھاپہ مار کر چھ نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔
ذریعہ کے مطابق گذشتہ شب پولس نے چھاپہ مار کر چھ مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں سے پانچ کا تعلق کھریوعلاقے سے ہے جبکہ ایک کا تعلق سامبورہ سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ان پر پتھراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے کے ساتھ غیرقانونی کاموں میں بھی شامل ہونے کا الزام ہے۔
ایک اعلی افسران کے مطابق ان سبھی کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔
۔