ETV Bharat / state

SRK in Pulwama پلوامہ میں پہلی بار بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:28 PM IST

Updated : Apr 27, 2023, 7:36 PM IST

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں وادی کشمیر میں ڈنکی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں. جمعرات کے روز شاہ رخ خان نے پنزگام رہلوے اسٹیشن کے نزدیک فلم کی شوٹنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔

First time Bollywood film shooting in Pulwama, joy among local people
پلوامہ میں پہلی بار بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر

پلوامہ: وادی کشمیر اپنے خوبصورت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے اور دنیا بھر سے یہاں لوگ سیر وتفریح کے لئے آتے ہیں۔ جہاں ایک جانب یہاں سیاحوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ دیکھنے کو مل رہا وہیں دوسری جانب وادی کے کئی علاقوں میں بالی ووڈ سمیت ٹالی ووڈ کی شوٹنگ ان دنوں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی شعبوں کو فروغ مل رہا ہیں۔
تاہم ضلع پلوامہ میں آج پہلی بار کسی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ بتادیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں کشمیر میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار نے گذشتہ کچھ دن سونمرگ میں ڈنکی فلم کی شوٹنگ کی تھی، وہیں آج فلم کے ایک سین کے لیے اداکار نے پنزگام ریلوے اسٹیشن کے نزدیک شوٹنگ کی۔ اس دروان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ وہیں پلوامہ کے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہارکیا۔ لوگوں کے مطابق پہلی بار پلوامہ میں کسی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ میں کئی ایسے علاقے ہیں جن کو سیاحتی نقشے پرلانے کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں مصدق ریاض نامی ایک مقامی باشندے نے بات کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیر کے نوجوان ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق رکھتے ہیں جبکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے انہیں حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ پلوامہ میں ہونا باعث فخر ہے۔ اس ضمن میں فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کئی سیاحتی مقامات ہے جن کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے اس اقدام سے وہ کافی خوش ہے اور چاہتے ہے کہ ضلع کے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ ضلع کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں: Shah Rukh Khan Visits Pulwama پلوامہ میں شاہ رُخ خان کی فلم کی شوٹنگ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے فلم "جب تک ہے جان" کی شوٹنگ کے 12 سال بعد کشمیر کا دوبارہ دورہ کیا۔ فلم ڈنکی میں مرکزی اداکارہ تاپسی پنو ہیں اور اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔

Last Updated : Apr 27, 2023, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.