پلوامہ: حکومت کی طرف سے آئے دن تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابہامہ اپنی خستہ حالت پر آنسو بہا رہی ہے۔ یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے اندر خوف ہے اور وہ غیر محفوط محسوس کر رہے ہیں۔ سال 2005 میں عمارت کی تعیمر کی گئی تھی، اسی سال اس عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی گئی۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سمت میں کہا ہے کہ اس عمارت کو یا تو محفوظ قرار دے یا اسے منہدم کیا جائے۔ کیونکہ اگر یہاں ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ کہ 2005 میں اسکول کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دینے کے بعد بھی ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ کئی بار متعلقہ محکموں کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے، تاہم ابھی تک اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
- Jammu's Historic School in Dilapidated Condition: گھاس منڈی جموں کا تاریخی اسکول خستہ حالی کا شکار
- ڈوڈہ: اسکول کی عمارت خستہ حال، بچوں کے سرپرست فکر مند
ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دے کر اسکول عمارت کی تعمیر نو کریں یا پھر بچوں کو دوسری جگہ شفٹ کریں، نہیں تو مستقبل میں حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔