ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in South Kashmir پانپور میں منشیات فروش گرفتار، سو گرام سے زائد چرس برآمد

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 3:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pampore Police Arrested Drug Peddler

drugs
drugs

پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن پانپور کی ایک پارٹی نے نمبلہ بل، ایم ای آئی اسکول، کے قریب کدل بل کرسنگ پر ایک منشیات فروش کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔ پولیس پارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ناکہ پر ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اس کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے105 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لیکر چرس ضبط کر لی۔

پلوامہ پولیس نے گرفتار کئے گئے منشیات فروش کی شناخت مشتاق احمد ڈار عرف ٹائیگر ولد عبدالخالق ڈار ساکن آرم محلہ، نمبلہ بل کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ زئر ایف آئی آر نمبر7/23کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پانپور میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے منشیات کے استعمال، کاروبار سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.