مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں بی جے پی کے ضلعی صدر نے پلوامہ 'بی' علاقے میں نامزد امیدوار سجاد رینا نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز اپنے آبائی گاؤں ارہل سے کیا۔ الیکشن مہم کے دوران وہ اپنے آبائی علاقے کے کئی لوگوں سے ملے اور ان سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی درخواست کی، ساتھ ہی انہوں نے علاقے میں ہورہے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔
مزید پڑھیں:
ڈی ڈی سی انتخابات: 'پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'
آپ کو بتا دیں کے جموں و کشمیر میں ڈی دی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل ووٹنگ ہوئی دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ 1 دسمبر ہوگی۔ کل 8 مرحلوں میں یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کرائے جانے ہیں۔ 22 دسمبر کو کاؤنٹنگ ہوگی۔