ETV Bharat / state

DDC Member Visits Arigam Tral: عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے، ڈی ڈی سی ممبر - ڈی ڈی سی ممبر آری پل، ترال

ڈی ڈی سی ممبر آری پل، ترال، منظور گنائی نے تین کروڑ روپے فنڈس لیپس ہونے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

DDC Member Visits Arigam Tral:ـ عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے، ڈی ڈی سی ممبر

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:06 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کیا دیور اور آریگام دہیات کا دورہ

پلوامہ: ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں دیور اور آریگام دہیات کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی ڈی سی ممبر نے عوامی دربار میں شمولیت کی جس دوران اریگام کے درجنوں افراد نے شرکت کرکے اپنے اپنے علاقہ جات سے متعلق مسائل ڈی ڈی سی موصوف کی نوٹس میں لاکر مسائل کا فوری ازالہ کیے جانے درخواست کی۔

عوامی دربار میں اجاگر کیے گئے مسائل میں ناصاف پانی فراہم کرنے اور ناقص بجلی کے ترسیلی نظام اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل شامل تھے۔ اریگام کے باشندوں نے ڈی ڈی سی ممبر کو علاقے میں فراہم کیے جا رہے ناصاف پانی کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا: ’’رکھی آری گام میں پینے کا پانی انتہائی ناصاف ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی مہلک امراض میں مبتلا ہو گئی ہے۔‘‘

اریگام کے باشندوں نے بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کے حوالہ سے کہا: ’’ناقص بجلی نظام سے حادثات کا احتمال رہتا ہے حالانکہ کئی مرتبہ اس حوالے سے بات کی گئی لیکن سوائے یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘‘ ڈی ڈی سی نے عوامی شکایات سننے کے بعد ضلع و تحصیل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ’’عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ناکامی‘‘ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

ڈی ڈی سی ممبر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ’’انتظامیہ کی خوشامد کے لیے میدان میں نہیں آئے ہے‘‘ بلکہ عوامی مسائل کا نپٹارا ہی منتخب عوامی نمائندوں کا اصل مشن ہے اور اسکے لیے وہ ہمیشہ کام کرتے آ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’گاؤں کی تعمیر و ترقی کے لیے تین کروڑ روپے مالیت کی اسکیم منظور ہونے کے باوجود کام آج تک شروع نہیں ہوا، اور اب فنڈز لیپس ہو چکے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: DDC Member Visits Tral Villages ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کیا مختلف دیہاتوں کا دورہ

گنائی نے علاقے میں فنڈز واگزار کیے جانے کے باوجود کام شروع نہ کیے جانے اور فنڈز لیپس ہونے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کی۔ دریں اثناء، ڈی ڈی سی موصوف نے دیور علاقے میں کھلاڑیوں میں کئی سپورٹس کٹ بھی تقسیم کیے اور وہاں نوجوانوں سے کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شمولیت کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.