ETV Bharat / state

Sports Kits Distributed in Aripal Tral سرکاری اسکولوں میں سپورٹس کٹس تقسیم

نوجوانوں خاص کر طلبہ کو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے اسپورٹس ٹورنامنٹس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 6:45 PM IST

a
a
سرکاری اسکولوں میں سپورٹس کٹس تقسیم

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال علاقے کے بلاک آفس آری پل میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران ڈی ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور گنائی نے دس سرکاری اسکولوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر بی ڈی او آری پل سمیت زون لرگام کے ساتھ وابستہ اساتذہ اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ سرکار نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے اور سماجی برائیوں سے روکنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مختلف اسکولوں کے لیے اسپورٹس کٹس فراہم کیے گئے تاکہ ان اسکولوں کے طلباء کھیل کود میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ سمیت ایل جی انتظامیہ بھی نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے سپورٹس سیکٹر کو فروغ دے رہے ہیں جس کے لیے پہلے ہی وادی بھر میں نہ صرف ٹورنامنٹ منعقد کیے جا رہے ہیں بلکہ اسکولوں میں سپورٹس کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر کھیل گاہوں کی تعمیر بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر بی ڈی او، فاروق احمد، نے بتایا کہ ’’آری پل میں چودہ پنچایتوں کے اندر کھیل گاہ تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ مزید مقامات پر بھی کام شروع ہوگا تاکہ آری پل علاقے میں بہترکھلاڑی پیدا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے ہنر کو بروئے کار لانے اور ان کی پنہاں صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے کئی طرح کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور اسپورٹس کٹس تقسیم کرنا بھی اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ادھر مقامی باشندوں نے دیہی ترقی محکمہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آری پل علاقے میں اس سے سپورٹس سیکٹر کو فروغ ملے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: DDC Member Visits Aripal, Holds Public Durbar: ڈی ڈی سی رکن منظور احمد گنائی نے آری پل کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.