ETV Bharat / state

DC Pulwama Chairs Public Darbar ڈی سی پلوامہ نے کی ترال میں عوامی دربار کی صدارت - ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ آری پل علاقے کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقہ کا سوئیناڈ لام، آری پل علاقے کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ Public Darbar in Tral

ڈی سی پلوامہ نے کی ترال میں عوامی دربار کی صدارت

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:21 PM IST

ڈی سی پلوامہ نے کی ترال میں عوامی دربار کی صدارت

پلوامہ: ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری، نے سب ضلع ترال میں منعقدہ ایک پبلک دربار کی صدارت کی۔ ترال، آری پل تحصل کے سوئناڈ لام علاقے میں منعقدہ عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل ڈی سی کی نوٹس میں لائے جن میں خاص کر سویناڈ کے لیے سڑک کے علاوہ، بجلی اور پانی جیسے بنیادی مسائل قابل ذکر ہیں۔ پبلک دربار میں خطاب کے دوران ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ مرکزی سرکار اور یو ٹی انتظامیہ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بستی میں آکر انہیں اس بات سے کافی مسرت ہوئی کہ مقامی باشندے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے فکرمند ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے موصوف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ علاقہ میں پہلی بار کسی ضلع سطح کے افسر نے دورہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ڈی سی علاقے میں مسائل کا از خود جائزہ لے کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سوئیناڑ علاقہ چونکہ سڑک رابطے سے محروم ہے اور یہاں اب بھی برف کی موٹی تہہ زمین پر بچھی ہوئی ہے، اس سب کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں پبلک دربار میں شمولیت کی اور اپنے اپنے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ترال، شبیر احمد رینہ، نے مقامی لوگوں کی جانب سے پرتپاک استقبال پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی تشریف آوری پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.