سِیرم انسٹی چیوٹ کے اس ویکسن کو تیار کرنے بعد مرکزی حکومت نے اس ویکسن کو سب سے پہلے ملک کے ہیلتھ ورکروں کو دینے کی اجازت دی، جس کی 16 جنوری 2021 کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے باضابطہ طور پر شروعات کی اور پہلے دن ہی اس ویکسین کو جموں کشمیر کے کئی اضلاع کے ہیلتھ ورکرز کو دی گئی۔
ویکسینیشن کی اس کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے آج دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور میں ہیلتھ ورکروں کو یہ ویکسن دی گئی۔ ویکشنیشن کا افتتاح انچارج بی ایم او پانپور ڈاکٹر محمد اشرف نے کیا جنہیں آج سب سے پہلے یہ کویڑ ویکسن دی گئی۔بعد میں یہ ویکسین دیگر ڈاکٹروں اور عملے کو بھی دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ' انہیں ویکسن لینے کے بعد کوٸی پریشانی نہیں ہوٸی بلکہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں' انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ' وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ بنا کسی خوف کے یہ ویکسن لگوائیں'۔
مزید پڑھیں: مہاجر کشمیری پنڈتوں کا احتجاجی مظاہرہ
واضح رہے کہ یہ مہلک وبا چین کے شہر وہان سے شروع ہو ئی تھی جس کے بعد اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔