ضلع پلوامہ کے ماچھہامہ، ترال علاقے کو فوج، سی آر پی ایف کی 180بٹالین اور ایس او جی ترال نے اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فورسز کو علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے۔
محاصرے کے بعد فورسز نے خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
خبر لکھے جانے تک محاصرے اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔