پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری سریندر سنگھ چنی نے ترال کے نارستان اور ملحقہ دیہات کا تفصیلی دورہ کیا، جس دوران عوام نے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ انھوں نے عوامی وفود کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے دورہ کے دوران سریندر سنگھ چنئ نے ترال کے دور دراز دیہات میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کی عدم توجہی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ بلند بانگ دعووں کے باوجود ترال کے دہیات میں عوام کو بجلی، پانی اور سڑک کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’گھر لوٹ آؤ‘ بیٹے سے اہل خانہ کی اپیل
میڈیا سے بات کرتے ہوے سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ 'نارستان اور دیگر علاقوں میں عوام محکمہ دیہی ترقی سے نالاں ہیں۔ یہاں کئی کاموں کے لیے پیسے نکالے گئے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی جگہ کام نہیں ہوا'۔