ETV Bharat / state

Chairman M C Pampore on Snowfall Prediction: موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایم سی پانپور تیار

پانپور قصبہ کے دورے کے دوران میونسل کمیٹی کے چیئرمین نے عوام سے کوڑا کرکٹ سڑکوں پر ڈالنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔ Chairman M C Pampore visits Pampore market

موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایم سی پانپور تیار

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 5:49 PM IST

پلوامہ: میونسپل کمیٹی پانپور، کے چیئرمین ملک یعقوب نے قصبہ پانپور کے مختلف بازاروں کا دورہ کر کے برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایم سی پانپور کے دیگر کئی افسران بھی تھے۔ انہوں نے اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر سے برف ہٹائے جانے پر میونسپل عملہ کی ستائش کرتے ہوئے دیگر علاقہ جات میں برف صاف کرنے پر زور دیا۔

موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایم سی پانپور تیار

ایم سی پانپور کے چیرمین نے دعویٰ کیا کہ میونسپل کمیٹی پانپور کسی بھی موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار اور مستعد ہے۔ انہوں نے مزید کہا محکمہ موسمیت کی جانب سے کی گئی برفباری کی پیشگوئی کے چلتے قصبہ پانپور میں مشینری کے ساتھ ساتھ عملہ کو بھی تیار رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Snow Clearance Anantnag اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری

انہوں نے پانپور کے باشندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کو اپنا تعاون پیش کریں تاکہ پانپور کو ایک خوبصورت قصبہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے گلی کوچوں، سڑکوں کے کنارے کوڑا کرکٹ انڈیلنے سے پرہیز کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

سرینگر کی مضافات میں واقع قصبہ پانپور، زعفران کی کاشت کیلئے کافی مشہور ہے۔ یہاں کی میونسپلٹی کشمیر کے پرانے بلدیاتی اداروں میں سے ایک ہے تاہم عوامی سطح پر یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ بلدیہ کے اہلکار اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں کوتاہیوں کا ارتکاب کررہے ہیں جس کی وجہ سے قصبے میں صحت و صفائی اور اہم مقامات کی دیکھ ریکھ سے متعلق شکایات سامنے آرہی ہیں۔ ملک یعقوب نے کہا کہ حالیہ برفباری کے بعد پیدا ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلدیاتی ادارے سے وابستہ اہلکاروں نے تن دہی کے ساتھ کام کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ قصبے مین شہریوں کو مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.