جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر دو دیہاتوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ترال کے بلال آباد علاقے میں جھڑپ کے بعد فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی تلاشی کاروائی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جارہی ہے۔
آج دیور اور قویل نامی دیہات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشییوں کا سلسلہ بھی جاری۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔