ETV Bharat / state

پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 8:47 PM IST

جن ابھیان پروگرام کے تحت آج قصبہ پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا

پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد
پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق پانپور میں منعقد کردہ دیوس پروگرام کے دوران تحصیلدار پانپور نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کی شکایات سنے۔

پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

تحصیلدار پانپور نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو لوگوں کی شکایات حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام جاٸز مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔

پروگرام کے دوران تحصیلدار پانپور نے بی ڈی سی کے ہمراہ علاقے کی خواتین میں بےبی کیٹس تقسیم کٸیں جبکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے اُن میں اسپورٹس کیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

بلاک دیوس کے موقعے پر قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں مختلف محکموں نے کنوٹرس لگاۓ تھے تاکہ عوامی شکایات کا اندرآج کر کے ان کا ازالہ کیا جا سکھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں رہنے والے کشمیری ہندو انتظامیہ سے ناراض کیوں

تحصیلدار پانپور نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں کی افسروں تک رساٸی ممکن ہو جائے گی جس سے لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔

پانپور میں بلاک دیوس کا یہ دوسرا مرحلہ تھا۔ تیسرا مرحلہ رواں ماہ کی 30 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل 10 ستمبر کو یہ پہلا مرحلہ منعقد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ تیسرا مرحلہ اکتوبر 2 تاریخ سے شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے سے قبل جن ابھیان منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.