ETV Bharat / state

Bhrashtachar Mukt Campaign: محکمہ بجلی نے کیا بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام - اونتی پورہ بھرشٹا چار مکت مہم

بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں ہفتہ پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ بجلی نے کیا بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 4:03 PM IST

محکمہ بجلی نے کیا بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر) : بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے، جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ طویل ’’بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر‘‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 4 ستمبر سے شروع ہو کر 10 ستمبر کو اختتام ہو گی۔ بدعنوانی کے خلاف اس مہم میں شامل ہونے کے لیے جے کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے ٹاؤن ہال، اونتی پورہ، میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت ایگزیکٹو انجینئر الطاف حُسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر رشوت ستانی سے دور رہنے کے حوالے سے ملازمین سے عہد لیا گیا۔

منعقدہ تقریب کے موقع پر الطاف حُسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا محکمہ رشوت سے پاک و صاف ماحول بنانے کے لیے وعدہ بند ہے اور اس لیے لوگوں کو گزارش کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ آن لائن خدمات کا رخ کریں تاکہ رشوت ستانی کا مکمل قلع قمع کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کنکشن کے لیے پہلے صارفین کو محکمہ کا چکر لگانا پڑتا تھا تاہم اب اس کے لیے محکمہ کی جانب سے آن لائن خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور صارفین کو قطاروں میں انتظار کرنے اور دفاتر کے چکر کاٹنے سے راحت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مزید خدمات بھی آئن لائن کر دی گئی ہیں تاکہ رشوت سے پاک ماحول کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Corruption free JK: بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر مہم کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب

واضح رہے کہ بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت جاری ہفتے میں بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر UT حکومت نے ہفتہ طویل مہم شروع کی ہے اور اس مہم کے تحت محکمہ جات 4 ستمبر سے 10 ستمبر تک تقاریب کا اہتمام کریں گے جن میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ کی جانب سے کرپشن، رشوت ستانی سے دور رہنے کا عہد بھی لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.