ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ کے دودھ مرگ، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے دودھ مرگ، ترال میں منعقد کیے گئے عوامی دربار میں اے ڈی سی ترال سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے دودھ مرگ، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد
ضلع پلوامہ کے دودھ مرگ، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 8:41 PM IST

عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے سب ضلع ترال انتظامیہ نے بدھ کو بٹ نور، ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا۔

ضلع پلوامہ کے دودھ مرگ، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد

عوامی دربار کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی جس میں مضافاتی دیہات سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔ اس موقع پر تقریباً بائیس محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

عوامی دربار کے دوران لوگوں نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ افسران کی نوٹس میں لائے جن پر فوری طور عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

اس موقع پر سرپنچ ایسوسی ایشن، پلوامہ کے صدر چودھری یار محمد پوسوال بھی موجود تھے جنہوں نے عوامی دربار کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: Tral Encounter: ترال انکاؤنٹر ختم، جیش کا سرکردہ کمانڈر ہلاک

ایک مقامی سرپنچ عبد الرشید نے بتایا کہ ’’یہ دودھ مرگ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا عوامی دربا تھا جس میں ہم نے اپنی مانگیں حکام کی نوٹس میں لائیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان پر ہمدردانہ غور وخوض کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیا

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے بتایا کہ عوامی دربار دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی اور اس طرح کے پروگرام دیگر علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.