ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 یاتریوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال - IG South Kashmir Alok Avasthy

ڈی آئی جی سی آرپی ایف جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سی آر پی ایف کے جوان قومی شاہراہ پر تعینات ہیں جو یاتریوں اورعوام کے تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں تاکہ یاترا پرامن طریقے سے مکمل ہو۔

یاتریوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 10:21 AM IST

یاتریوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال

پلوامہ: ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سی آر پی ایف جموں و کشمیر میں مستعدی سے تعینات ہے، تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ سی آر پی ایف عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی امکانی صورتحال سے قبل از وقت ہی نمٹا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یاترا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف قومی شاہراہ پر تعینات ہے جو یاتریوں اور عوام کے تحفظ کیلئے پیش پیش ہے تاکہ یاترا پرامن طور سے اختتام پذیر ہو جس کے لیے ہم دن رات کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دوران ٹریفک کی نقل و حمل زیادہ ہوتی ہے، جس کو قابو میں رکھنے کے لئے سی آر پی ایف کے جوان جگہ جگہ تعینات کیے گئے ہیں، تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو چلنے پھرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے عوام بھی یاتریوں کے لیے جگہ جگہ پانی اور دیگر چیزوں کا انتظام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: No yatri stranded: کوئی یاتری درماندہ نہیں، جموں و کشمیر حکومت کی وضاحت

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یاتری چلنے کے دوران صبر سے کام لیں اور سی آر پی ایف کے ساتھ تعاون کریں۔ یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ درشن کرکے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لیے بھی دعا کریں تاکہ یہاں امن و امان برقرار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.