ETV Bharat / state

الطاف ٹھاکر نے ڈاڈسرہ سے نامزدگی داخل کی - بلاک آفس ترال

نامزدگی جمع کرانے کے بعد الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات لوگوں کی بنیادی سہولیات کے لیے منعقد ہو رہے ہیں اور وہ ترقی کا ایجنڈا لیکر ہی عوام کے پاس جائیں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جیت کر آئیں گے۔

الطاف ٹھاکر نے ڈاڈسرہ سے نامزدگی داخل کی

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 6:12 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج آبائی علاقے ڈاڈسرہ ترال کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

الطاف ٹھاکر نے ڈاڈسرہ سے نامزدگی داخل کی

الطاف ٹھاکر نے ڈی ڈی سی انتخابات میں ازخود حصہ لیتے ہوئے آج بلاک آفس ترال میں ڈاڈسرہ بلاک کے لیے نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے کئی پنچ اور سرپنچ بھی موجود تھے، جنہوں نے الطاف ٹھاکر کا والہانہ استقبال کیا اور ان کو فارم داخل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

نامزدگی جمع کرانے کے بعد الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات لوگوں کی بنیادی سہولیات کے لیے منعقد ہو رہے ہیں اور وہ ترقی کا ایجنڈا لیکر ہی عوام کے پاس جائیں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جیت کر آئیں گے۔

الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ حکومت الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جوابدہ ہے اور اس ضمن میں کسی مخصوص جماعت کو انتظامیہ کی جانب سے مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر کے وسائل کا استحصال کیا جا رہا ہے'

واضح رہے کہ ڈاڈسرہ بلاک کے لیے ووٹنگ دس دسمبر کو چوتھے مرحلے کے تحت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.