ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کو محاصرے کے دوران پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد کنبہ کے 3 افراد جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے انہیں رہا کیا گیا۔
مشترکہ فوج نے کنبہ کے 5 افراد میں سے 3 افراد کو رہا کیا ہے، جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ جن کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واہبغ علاقے میں کارڈن اور سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح عیدالفطر کے دن مشترکہ فورسز نے پلوامہ کے علاقے بونو محلہ واہبغ میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے ایک لڑکی سمیت ایک خاندان کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
وہیں پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بچی سمیت کنبہ کے تین افراد کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ کنبہ کے دو افراد ( باپ بیٹا ) سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاریاں عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کی گئیں۔
اس کنبہ کے افراد کی شناخت غلام حسین ڈار، صائمہ جان، بلال احمد ڈار، عرفان آحمد ڈار اور عاقب احمد ڈار کے بطور ہوئی ہیں۔