ETV Bharat / state

Govt Buildings on Water Bodies: آبی ذخیرے پر مذبح خانہ تعمیر کرنے کا الزام - government buildings on the water bodies in pulwama

پلوامہ میں زیر تعمیر مذبح خانہ تنازعات میں گھر گیا ہے۔ الزام ہے کہ اس مذبح خانہ کو آبی ذخیرے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ Government Buildings on Water Bodies

administration has built a number of government buildings on the water bodies in Pulwama.
آبی ذخائر پر مذبح خانہ تعمیر کرنے کا الزام
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 11:07 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے نیا بس اسٹینڈ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مذبح خانہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ مذبح خانہ آبی ذخیرے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ مذبح خانے کی کھدائی کے دوران کئی چشمے نکلنے کی اطلاع ہیں جہاں سے صاف پانی بہنے کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ Government Buildings on Water Bodies

ویڈیو

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ان چشموں پر عمارتیں تعمیر کرنے کے بجائے ان کو محفوظ کرتی تو ضلع کی ایک اکثر آبادی کو پینے کے لیے صاف پانی میسر ہوتا۔ وہیں ایسا کرنے سے آبی ذخائر کو بچانے کے حوالے سے چلائی جانے والے مہم سود مند ثابت ہوتی۔'

اس سلسلے میں سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ' ضلع پلوامہ کا کوویڈ ہسپتال بھی آبی ذخائر پر تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ ضلع میں تعمیر ہورہے مذبح خانہ بھی آبی ذخائر پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کو آبی ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے، لیکن یہاں یک بعد دیگر سرکاری عمارتیں آبی ذخائر پر تعمیر ہورہے ہیں۔'

انہوں نے کہا اس طرح کے تعمیر سے ہمارے آبی ذخائر کو نقصان پہنچ رہاہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انتظامیہ آبی ذخائر کو محفوظ کرے تاکہ لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر ہو، انہوں نے کہاکہ اگر عام لوگ اس طرح کہیں تعمیری کام کرتے تو کی تعمیرات کو منہدم کردیا جاتا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.