ترال: عام آدمی پارٹی کوئی پارٹی نہیں بلکہ غریبی، بےروزگاری اور ناانصافی کے خلاف ایک مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی لیڈر ڈاکٹر فاروق احمد آغا نے بدھ کو ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں روایتی سیاسی جماعتوں نے عوام کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ کیا ہے لیکن عام آدمی پارٹی نے دہلی اور پنجاب میں ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کے لیے ایک بہتر متبادل ہو سکتی ہے۔ Dr Farooq Agha said that Aam Aadmi Party is a better alternative
یہ بھی پڑھیں:
ڈاکٹر فاروق احمد آغا نے مزید بتایا کہ عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک مشن ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو جوابدہ حکمرانی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں خاندانی راج یا اقرباء پروری کے لیے کوئی جگہ ہی نہیں بلکہ یہاں پڑھے لکھے افراد کو ہی جگہ دی جاتی ہے اور عوام کو پوچھ کر ہی پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترال علاقہ برسوں سے سیاسی استحصال کا شکار ہو گیا ہے اور یہاں آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور لوگ سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اسی لیے مجبوراً اب میں نے سیاست میں شمولیت کی ہے تاکہ ترال کو کھویا ہوا وقار واپس مل سکے۔