ETV Bharat / state

Shed Set on Fire In Pulwama پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ایک شیڈ کو نظر آتش کیا - نامعلوم افراد نے پلوامہ میں شڈ کو آگ لگا دی

نامعلوم افراد نے وہیبگ پلوامہ میں دوران شب ایک شڈ کو نظر آتش کیا۔ بتایا جارہا ہے یہ ٹن شڈ ٹھیکدار نے غیر قانونی کانکنی کرنے والوں کے لیے تعمیر کیا تھا اور اس کے لیے ٹھیکدار کو جیولوجی اور مائننگ محکمہ نے اجازت دی تھی۔

A shed was set on fire by unknown persons during the night

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 4:09 PM IST

پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ایک شڈ کو نظر آتش کیا

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہیبگ علاقے میں دوران شب نامعلوم افراد نے ایک شڈ کو نظر آتش کیا۔ یہ شڈ وہیبگ علاقے میں ایک قانونی طور سے کانکنی کرنے والے ٹھیکدار نے غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے محکمہ جیولوجی اور مائننگ کی اجازت کے بعد تعیمر کیا تھا۔ تاہم اس شڈ کو دوران شب نامعلوم افراد کی جانب سے نظر آتش کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹھیکدار محمد الطاف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ محکمہ جیولوجی اور مائننگ کی جانب سے وہیبگ علاقے میں نالہ رومشی پر کانکنی کی اجازت دی گئی ہے اور اس وقت مانسون سیزن جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ میں کانکنی بند کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے ہم نے ایک شڈ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی اور کچھ افراد کو نگرانی کے لئے رکھا تھا، تاہم وہ گزشتہ روز گھر گئے تھے اور اسی دوران نامعلوم افراد نے شڈ کو نظر آتش کیا جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان موجود تھا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور پولیس سے اپیل کی کہ وہ کی تحقیقات کریں تاکہ ان افراد کی نشاہدہی کی جاسکے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وہیں اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: Moving Bike Catches Fire کپواڑہ میں موٹر سائیکل میں اچانک آگ، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.