ETV Bharat / state

مرکزی وزیر مملکت کا پونچھ کا دو روزہ دورہ مکمل

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے منتخب عوامی نمائندوں کے وفود کے مطالبات کو سننے کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل کے حل میں مرکزی حکومت کی طرف سے مثبت رد عمل کی یقین دہانی کی۔

مرکزی وزیر مملکت کا پونچھ کا دو روزہ دورہ مکمل
مرکزی وزیر مملکت کا پونچھ کا دو روزہ دورہ مکمل
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 6:37 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرن ریجن، بی ایل ورما نے پبلک آئوٹریچ پروگرام کے تحت سرحدی ضلع پونچھ کا دو روزہ دورہ کیا۔

مرکزی وزیر مملکت کا پونچھ کا دو روزہ دورہ مکمل

دورے کے دوران وزیر مملکت نے سب ڈویژن سرنکوٹ میں قیام کیا اور سلسلہ وار سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے ضلع میں پانچ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور سرکاری اثاثوں کو عوامی اِفادیت کے لئے وقف کیا۔

اِفتتاح شدہ منصوبوں میں سرنکوٹ میں نرسنگ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (تخمینہ لاگت 269.70 لاکھ روپے)، سحری چوانا علاقے میں میڈیکل سب سینٹر (تخمینہ لاگت 80لاکھ روپے)، دھارا سموٹ میں 150 میٹر سپین سٹیل فٹ برج (تخمینہ لاگت 355.72لاکھ روپے)، موری میں مڈل سکول کی عمارت (تخمینہ لاگت 34.36 لاکھ روپے ہے) شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر مملکت نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پونچھ جیسے دُور دراز خطے میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لئے پی آر آئیز، ایڈمنسٹریٹیو عملہ اور دیگر ترقیاتی اِداروں کو مربوط اَنداز میں کام کرنا ہوگا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا: ’’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواش اور سب کا پریاس‘ محض نعرہ نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک عظیم مشن ہے۔‘‘ اِن باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے فضل آباد، سرنکوٹ میں ایک کمیونٹی سہولیت مرکز کا اِفتتاح کرتے ہوئے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

مزید پڑھیں: پونچھ: تحصیل کمپلکس منڈی میں پنشن میلے کا اختتام

اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسنز اور سر پنچوں نے علاقے کی ترقی کے لئے کئی مطالبات مرکزی وزیر مملکت کے سامنے رکھے جن میں ضلع کے لئے میڈیکل کالج ، کیندریہ ودھیالیوں کو کھولنے، سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت نے وفود کے مطالبات کو بغور سنا اور ان کی جانب سے پیش کردہ سبھی مسائل کے حل میں مرکزی حکومت کی طرف سے مثبت رد عمل کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.