ETV Bharat / state

Driver Dies After Falling From Truck منڈی میں ٹرک سے گر کر ٹرک ڈرائیور کی موت - اعجاز احمد

پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ سیکلو میں ٹرک سے گر کر ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 9:15 AM IST

ٹرک سے گر کر ٹرک ڈرائیور کی موت

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ سیکلو میں ایک ٹرک ڈرائیور کی ٹرک سے گر کر موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت اعجاز احمد ولد محمد افضل ساکن بائیلہ عمر قریب 29 سال کے بطور ہوئی ہے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو کرکے ڈرائیور کو سب ضلع اسپتال منڈی میں لایا گیا۔ جہاں طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے ایس ایچ او منڈی مختار علی نے کہا کہ اعجاز احمد نامی یہ نوجوان پیشہ سے ایک ٹرک ڈرائیور تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش کے دوران سامنے آئی جانکاری کے مطابق یہ پتہ چلا ہے کہ سیکلو کے مقام پر اعجاز احمد نامی یہ نوجوان ٹرک سے اچانک نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ نوجوان ٹرک سے گرا ہے جس کے سبب سر میں گہری چھوٹیں آئی ہیں اسی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کے سپرد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوجوان ٹرک ڈرائیور کی موت کی خبر پھیلتے ہی بائیلہ گاؤں سمیت منڈی تحصیل میں صف ماتم بچھ گئی۔ اعجاز کے اہلخانہ لاش کو لے کر اپنے آبائی گاؤں بائیلہ پہنچے جہاں شام دیر گئے اعجاز احمد کی نم آنکھوں کے ساتھ تدفین ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : School Van Fell into a Ditch اسکول جانے والی ایکو وین کے کھائی میں گرنے سے تیرہ طلباء زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.