جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ٹریفک پولیسں کی جانب سے ناکہ لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی Violation Of Traffic Rules کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران 'ایچ ایس آر پی' High Security Registration Plates پلیٹ کے بغیر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کاٹے گئے۔
اس حوالے سے ایس او ٹریفک پولیس عبدالرشید SO Traffic Police Abdul Rashid نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے تمام تر کاغذات کے ساتھ ساتھ "ایچ ایس آر پی" پلیٹ لگوا کر ہی سڑکوں پر نکلیں۔ اگر کوئی بھی شخص بغیر کاغذات اور بغیر "ایچ ایس آر پی" (HSRP) پلیٹ کے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چالاتا ہوا پایا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔Traffic Rules Violators Fined
یہ بھی پڑھیں: High Security Number Plates in Poonch: گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگانے کی مہم