منڈی : ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کی پنچایت سیڑھی خواجہ لفٹ کے دور دراز علاقع بنی میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کی وجہ سے تین رہائشی مکان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ مکان دبنے سے ان تینوں مکانوں کے مکین سخت پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اگرچہ مکان دبنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم مکانوں میں بھاری نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق زمین کھسکنے سے مزید دس رہائشی مکانات پسی کی زد میں ہیں۔
یاد رہے گزشتہ ایک ماہ قبل بھی اسی جگہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کو لیکر اس معاملہ کو انتظامیہ کے سامنے اجاگر بھی کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا تھا۔ ٹیم نے علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد ایک مکمل رپورٹ بنا دی اور اسے انتظامیہ کو پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے اس علاقہ کے لوگوں کے رہائشی مکانات کو پسی کی زد سے بچانے کے لیے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں: Landslide Damages House in South kashmir چاندگام، پلوامہ میں زمین کھسکنے سے رہائشی مکان کو نقصان
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تاکہ آئندہ کوئی اور واقعہ علاقہ میں پیش نہ آئے ۔لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں کے لیے ٹینٹ سمیت امداد دینے کی اپیل کی۔