ETV Bharat / state

Schools Running Without Building in Poonch: اسکولوں میں عمارت نہیں ہونے سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈگری کالج اور مڈل سکول راجپورہ میں اسکول کے پاس عمارت نہیں ہونے سے طلبہ کو تعلیمی عمل میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Schools in Poonch do not have Buildings۔

Schools in Poonch do not have Buildings
Schools in Poonch do not have Buildings
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 4:40 PM IST

Updated : Mar 5, 2022, 5:10 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈگری کالج کے پاس عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مڈل سکول راجپورہ میں تدریسی عمل چل رہا ہے لیکن حال ہی میں تمام جماعتوں کا تدریسی عمل شروع ہونے سے وہاں مڈل سکول کے بچے بھی پہنچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے کالج اور مڈل سکول، دونوں اسکولوں کے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Lack of school buildings causes problems for students۔

ویڈیو دیکھیے۔

بدھ کو جہاں پورے جموں و کشمیر میں سرمائی زونس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو دو سال سے زائد عرصہ کے بعد درس و تدریس کے لیے کھول دیا گیا، وہیں پر مڈل سکول راجپورہ اور ڈگری کالج منڈی کے طلبا و طالبات کو ایک ہی ادارے میں پایا گیا۔

Schools in Poonch do not have Buildings
گھروں سے اسکول میں کرسی لے جانے پر مجبور بطے۔۔۔

اس معاملے پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات نے سرکار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے گذشتہ تین برس سے ڈگری کالج منڈی کے طلبا و طالبات کے لیے عمارت تعمیر نہیں کی گئی۔اس کی وجہ سے ان کو اب سڑکوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنی پڑے گی۔

Schools in Poonch do not have Buildings
اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

راجپورہ کے طلبہ و طالبات نے جب بدھ کو دو سال سے زائد عرصہ کے بعد اپنے سکول کا رخ کیا تو وہاں پر پہنچتے ہی ان ڈگری کالج منڈی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اندر نہیں آنے دیا۔ اس حوالے سے زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی محمد بشیر نے کہا کہ جب ڈگری کالج کھلا تھا تب مڈل سکول کی عمارت ان کو دی گئی تھی۔

Schools in Poonch do not have Buildings
اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی کالج رہے گا، ہم تحصیلدار منڈی سے گزارش کریں گے کہ تحصیل کمپلکس منڈى کے کچھ کمرے خالی کر کے پانی و بیت الخلا کا انتظام کر دیں جس سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Mar 5, 2022, 5:10 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.