پونچھ: بابا بُڑھا امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا کی ہدایت پر ضلع پولیس کی ٹیم نے کئی پولیس افسران کے ہمراہ بس اسٹینڈ پونچھ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا اور لوگوں اسٹکی بم کے بارے میں آگاہ کیا۔ Sticky bomb awareness campaign in Poonch
ضلع پولیس نے پونچھ کے بس ڈرائیورز کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ کچھ دنوں بعد شروع ہونے والی بابا بُڑھا امرناتھ یاترا Baba Budha Amarnath Yatra کے دوران ضلع میں سکیورٹی پر نظر رکھتے ہوئے ڈرائیورز کو بھی اسٹکی بم کے بارے میں جانکاری دی گئی اور کہا گیا کہ موجودہ دور میں اسٹکی بم کا استعمال کیا جا رہا ہے اگر کسی کو گاڑی یا کسی بھیڑ والی جگہ پر کوئی ایسی نقصان دہ چیز نظر آئے تو سب سے پہلے تمام مسافروں کو گاڑی سے اتار دیں اور فوری پولیس کو اطلاع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: سٹکی بم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیرا ملٹری فورسز جدید مشینری سے لیس
اس موقع پر ڈرائیورز کے ساتھ مسافر اور عام شہری بڑی تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے اسٹکی بم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔