ETV Bharat / state

مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری آمد ورفت بحال - ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا

جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کو جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کو شدید برفباری اور بارش کے سبب ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ 9 روز بعد اب اس روڈ کو دوبارہ سے کھولا گیا ہے۔

Snow clearance operation underway on Mughal road
مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری آمد ورفت بحال
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 3:51 PM IST

موسم سرما کے آتے ہی جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں برف باری کے سبب نقل و حمل کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا رہتا ہے، بعض دفعہ کئی کئی ماہ تک سڑکیں بند رہتی ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں قید موسم سرما کے رخصت ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری آمد ورفت بحال

مغل روڈ کو 9 روز قبل برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ جموں کو جوڑنے والی 84 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو منگل کے روز دوبارہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔ تاہم محکمہ مغل روڈ نے مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کے بعد روڈ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے۔

ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے مغل روڈ کا حکام کے ہمراہ دورہ کیا اور شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے پھرسے بحال کرنے کی کارروائی کا از خود جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد سے گزارش کی کہ وہ رات کے دوران اس سڑک پر سفر کرنے سے گریز کریں،کیونکہ موسم ابھی ٹھیک نہیں ہے، راستہ پر سفر کرنے سے قبل منی سکریٹریٹ شوپیان میں قائم کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:

چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ آئے دن بندہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر گاڑیوں کا کافی ازدھام رہتا ہے اور ہم مغل روڈ پر برابر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس روڈ کے مختلف مقامات پر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.