پونچھ: 86 کلو میٹر لمبی تاریخی مغل شاہراہ جو کہ وادی کشمیر کو راجو ری اور پونچھ سے ملاتی ہے گز شتہ نومبر میں بھاری برفباری، برف کے تو دے اور پسیاں آنے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔ اور اب شاہراہ سے برف ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں متعدد نوعیت کی مشینوں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔
محکمہ کے ایک اعلی افسر نے بتا یا کہ ''ہم نے تاریخی مغل شاہراہ جو پونچھ و راجوری اضلاع کو وادی کے ساتھ جوڑتی ہے پر برف ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔''
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی تھی۔
اسسٹنٹ انجینئر طارق محمود خان نے بتایا کہ 'گزشتہ ہفتے سے بفلیاز سے برف ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا جس میں 46 کلو میٹر سڑک سے برف ہٹائی گئی ہے جبکہ بقیہ 24 کلو میٹر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ موسم سازگار رہنے پر دو سے تین ہفتوں کے دوران سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے یقیناً بحال کر لیا جائے گا۔