ETV Bharat / state

پونچھ: ٹیچر کو 'ملیٹینٹ' کہنے والی خاتون افسر کے نام 'وجہ بتاؤ نوٹس' - ضلع مجسٹریٹ

ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ کی ایک خاتون زونل ایجوکیشن پلاننگ افسر نے ایک اسکول کے معائنے کے دوران مبینہ طور ایک داڑھی والے استاد کو 'ملیٹینٹ' کہا ہے اور علاقے میں واقع ایک مسجد کی 'توہین' کی ہے۔

پونچھ: ٹیچر کو 'ملی ٹینٹ' کہنے والی خاتون افسر کے نام 'وجہ بتاؤ نوٹس'

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:00 PM IST

دریں اثنا جہاں سب ضلع مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم احمد نے مذکورہ افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ وہیں، مقامی امام مفتی فاروق احمد مصباحی نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مبینہ واقعہ سرنکوٹ کے دندھک کانی کھوڈی علاقے میں واقع یاسین پبلک اسکول میں یکم اپریل کو رونما ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ افسر جس کی شناخت کملیش کماری کے بطور کی گئی ہے، ایک اسکول کے معائنے کے دوران ایک استاد کو 'یہ سب سے بڑا ملیٹنٹ ہے، اس کی شکل دیکھو' کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مقامی امام مفتی فاروق احمد مصباحی نے اس استاد کی شناخت عاشق حسین کے بطور کی ہے جس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسر کو تبدیل کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ان کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا: 'دندھک کانی کھوڑی علاقے میں جہاں ایک درسگاہ بھی ہے مسجد بھی اور یاسین انگلش سکول بھی ہے، زیڈ ای پی او سرنکوٹ نے اس اسکول کا معائینہ کرنے کے دوران ایک استاد عاشق حسین کو داڑھی رکھنے پر بہت بڑا ملیٹنٹ کہا اور باقی لوگوں کے ساتھ بھی غلط رویہ روا رکھا'۔

انہوں نے کہا: 'اگر داڑھی رکھنے والا ملیٹنٹ ہوتا ہے تو ملک کے وزیر اعظم بھی نہیں بچیں گے'۔

موصوف مفتی نے کہا کہ مذکورہ زیڈ ای پی او مسجد میں جوتے پہن کر ہی داخل ہوئی ایک مذہب کی توہین ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں ہمیشہ آپسی بھائی چارہ رہا ہے اور تمام مذہبوں کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں لیکن ایسے عناصر اس میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ اس افسر کو فوری طور تبدیل کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروئی بھی کی جائے۔ موصوف نے کہا کہ اس واقعے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

دریں اثنا سب ضلع مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم احمد نے مذکورہ افسر کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے دو دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

انہوں نے زیڈ ای پی او کے نام جاری نوٹس میں کہا ہے کہ 'ایک سرکاری افسر سے جان بوجھ کر اس کے مذہبی اعتقادات کی توہین کرنے اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ آپ کو ایک مخصوص شںاخت کی وجہ سے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے جان بوجھ کر ایسے الفاظ بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے'۔

نوٹس میں کہا گیا ہے: 'آپ کی حرکت سے عوام میں غم و غصے اور نفرت و دشمنی کی لہر دوڑ گئی ہے'۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے کہ یکم اپریل کو یاسین پبلک اسکول کے معائنے کے دوران آپ مسجد میں جوتے نکالے بغیر ہی داخل ہوئی ہیں اور اس دورے کے دوران آپ نے فیس ماسک بھی نہیں پہنا تھا جو کووڈ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.