ETV Bharat / state

Seminar Organized by Army منڈی میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت فوج کی جانب سے سیمینار کا اہتمام - جموں و کشمیرخبر

منڈی میں منقعد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ نشہ جیسی بری عادتوں سے بچوں کو دور رکھنے کے لیے والدین کا اہم رول ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں بھی ہر قسم کے نشہ کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب بھی نشہ کی اجازت نہیں دیتے ہیں کیونکہ نشہ کرکے انسان اپنا آپا کھو بیٹھتا ہے۔

فوج کی جانب سے سیمینار کا اہتمام
فوج کی جانب سے سیمینار کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 7:55 PM IST

فوج کی جانب سے سیمینار کا اہتمام

مرکز کے زیر انتظم خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں فوج کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس سمینار میں منڈی کے متعدد مساجد کے علماء کرام اور اسکالرز نے سماج میں پھیل رہی نشہ جیسی لت سے نوجوان نسل کو بچانےسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینار کے دوران علماء کرام نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ جیسی بری عادتوں سے بچوں کو دور رکھنے کے لیے والدین کا اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں بھی ہر قسم کے نشہ کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب بھی نشہ کی اجازت نہیں دیتے ہیں کیونکہ نشہ کرکے انسان اپنا آپا کھو بیٹھتا ہے اور نشہ کی وجہ سے نوجوانوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ لہٰذا نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو نشہ جیسی بری لت سے دور رکھیں تاکہ سماج کو نشہ سے پاک بنایا جاسکے اور سماج کی بہتر نشو نما ہوسکے۔

انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو بھی چاہئے کہ وہ نشہ آور چیزیں فروخت کرنے والے لوگوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائے۔اس موقع پر علماء کرام کے علاوہ بی ڈی سی شمیم احمد گنائی نے فوج شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پہلے ہی سے بہت سارے چیلنجز تھے، کیونکہ پڑوسی ملک ہندوستان میں ہتھیار بردار لوگ بھیج کر ہندوستان کی سالمیت کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہاں کے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں لوگوں کو یہ بتایا گیا کہ کس طرح سے نشہ سے نوجوان کو بچانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا سید شاہد بخاری ،مولانا فرمان علی عابدی، مولانا شریف الحسن، مولانا سید فاضل حسین، فرید ملک، ڈاکٹر امرت پال سنگھ، مہر النساء کے علاوہ فوج کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:Race Organized by Army بارہمولہ میں فوج کی جانب سے ریس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.