ETV Bharat / state

پونچھ: گاؤں میں کورونا سے متعلق بیداری لانے کی کوشش - احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا نہایت ضروری

تحصیل منڈی کے گاؤں میں سرپنچ محمد اسلم اور سماجی کارکن نے لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق بیدار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہلک وبا سے لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا نہایت ضروری ہے۔

responsibility of sarpanch to aware of corona the people in village
پونچھ: گاوں میں کورونا کے متعلق بیدار کرنے کی ذمہ داری سرپنچ کی ہے
author img

By

Published : May 5, 2021, 1:17 PM IST

Updated : May 5, 2021, 1:29 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور روزآنہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز درج کیے جارہے ہیں۔ اس مہلک وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف ریاستوں میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاون بھی نافذ کیا گیا ہے۔

پونچھ: گاوں میں کورونا کے متعلق بیدار کرنے کی ذمہ داری سرپنچ کی ہے

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں بھی کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کورونا پر قابو پانے کے لیے شہروں اور بازاروں میں تو کافی متحرک اور سنجیدہ ہے لیکن گاؤں و دیہات میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے بجائے گاؤں کے سرپنچ محمد اسلم ملک اور سماجی کارکن شکیل احمد پرے نے ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔

سرپنچ محمد اسلم نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے اور لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق بیدار بھی کیا کہ اس مہلک وبا سے لڑنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہر روز کسی نا کسی کام سے بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے، پھر بھی انھیں لوگوں کو بازار کا رخ کرنا چاہیے جن کو ایمرجنسی ہو اور بلا ضرورت بازار کا رخ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک اور سینیٹائزر کا پابندی سے استعمال کرنا چاہیے تاکہ کورونا وائرس کو گاؤں میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے لڑنے کی ضرورت ہے اور سرکار کی جانب سے جاری کیے گئے گائیڈ لائینز کے مطابق سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری‌ کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس کورونا وائرس سے لوگوں کی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

Last Updated : May 5, 2021, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.