ضلع پونچھ کے گاؤں اڑائی میں ان دنوں سڑکوں کا تعمیری کام زور وشور سے جاری ہے۔ وہی پنچائیت اڑائی ملکاں میں بھی قریب تین کلومیٹر مین روڈ سے موریاں اور ایک کلومیٹر تک سڑک کی کھدائی کی جاچکی ہے۔ جبکہ ایک کلومیٹر پر تارکول بھی بچھائی گئی ہے۔ تاہم اس سب کے باوجود بھی ابھی یہ سڑک بے کار ہے۔ کیونکہ ابھی تک اس سڑک کے آغاز میں دریا پر پل نہیں بن پایا ہے۔
سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے کہا کہ جب تک کہ اڑائی گاؤں کے درمیان بہنے والے نالے پر پل تعمیر نہ کیا جائے گا تب اس سڑک سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہے کیونکہ سڑک ابھی بھی دریا سے گزر کر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہر وقت طغیانی سے کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل ایمبولنس یا پھر دوسری کسی بھی گاڑی کو یہاں سے گزرنا سخت دشوار ہے۔
مقامی باشندہ نواز شریف ملک نے کہا کہ اگرچہ ستر سال بعد سڑک ملی ہے۔ لیکن جب تک پل نہیں تعمیر کیا جاتا تب تک اس سڑک کا عوام کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد رابطہ پل کا بندوبست کرئے۔ تاکہ یہاں کی عوام بھی سڑک کی سہولیات سے فیضیاب ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں : پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز
سرپنچ حلقہ محمد اسلم ملک نے سڑکوں کے تعمیراتی کام کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔