ETV Bharat / state

Block Diwas in Poonch: منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد - سرحدی ضلع پونچھ

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کا اہتمام Block Diwas in Poonchکیا گیا۔ جس ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، پی آر آئی ممبران سمیت عوامی وفود نے شرکت کی۔

منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد
منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 2:15 PM IST

ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلیکس منڈی میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس Block Diwas in Poonchمیں منڈی کی متعدد پنچایتوں کے پنچ، سرپنچوں اور عوامی وفود نے شرکت کی۔

منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد

عوامی دربار میں لوگوں کی جانب سے ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی سمیت مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں متعلقہ افسران کو رقومات کی ادائیگی وقت پر نہ کیے جانے کی شکایات کیں۔

بلاک دیوس Mandi, Poonch Block Diwasمیں لوگوں خاص پر پنچ، سرپنچ صاحبان نے بجلی کی کٹوتی، سڑکوں کی خستہ حالی سمیت پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے دیرینہ مسائل کو حل کیے جانے کی اپیل دہرائی۔

مزید پڑھیں: منڈی تحصیل کمپلیکس میں عوامی دربار

بلاک دیوس کے دوران ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی، ایس بی ایم کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ افسر، منڈی نے کہاکہ اس شیڈول ٹرائب کے لیے ایم جی نریگا اسکیم کے تحت رقومات واگزار کی گئی ہیں جبکہ مرکز کی جانب سے جموں وکشمیر کے لئے369 کروڑ روپیے مزید واگزار کیے گئے ہیں جو، انکے مطابق، بہت جلد محکمہ کے پاس پہنچ جائیں گے اور رکے پڑے سبھی کیسز کو فوری طور نپٹایا جائے گا۔

بلاک دیوس میں تحصیلدار منڈی، نائب تحصیلدار منڈی، بلاک ترقیاتی افسر، محکمہ جنگلات، زراعت، باغبانی کے علاوہ محکمہ بجلی کا ایک جونئیر انجینئر موجود تھا جبکہ دربار میں دوسرے محکمہ جات کے کسی بھی افسر یا ملازم نے شرکت نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.