پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکورٹ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو درانداروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک اے کے 47، دو میگزین اور متعدد دستی بم بھی برآمد کیے ہیں۔ جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک اے کے 47، دو میگزین اور متعدد دستی بم برآمد کیے ہیں۔ فوج ترجمان کے مطابق متعدد انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کی بنا پر بالاکوٹ سیکٹر کے لائن آف کنٹرول میں مخالف سمت سے دراندازوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ان انپٹس کی بنیاد پر فوج نے سرحد پر سرویلنس گرڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا اور مناسب جگہوں پر متعدد گھات لگائے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق 21 اگست کی صبح بالاکوٹ سیکٹر کے ہمیر پور علاقے میں دو درانداروں کو الرٹ فوجیوں نے ایل سی کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا،جیسے ہی درانداز اس پار آنے کی کوشش کرنے لگے تو الرٹ فوج نے ان پر فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں اضافی دستوں کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا اور موسمی حالات میں بہتری کے بعد دوپہر کو علاقہ میں تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں۔تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک اے کے 47 رائفل دو میگزین، 30 راؤنڈ، دو دستی بم اور پاک دوائیاں برآمد کی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دو درانداز جنہوں نے اس طرف آنے کی کوشش کی زخمی حالت میں اس پار واپس چلے گئے اور بعد ازاں دونوں زخموں کی تاب نہ لا کر چلے بسے۔
مزید پڑھیں: Poonch Encounter Update پونچھ تصادم میں حزب کمانڈر مارا گیا، فورسز کے لئے بڑی کامیاب، فوج
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے لگاتار ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گر چہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے اس طرف آنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن فوج بھی درانداروں کے منصوبوں کو لگاتار ناکام بنا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر بالا کوٹ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔