ETV Bharat / state

پونچھ: آرمی کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 8:27 AM IST

آرمی افسران نے بتایا کہ اس طبی کیمپ کا مقصد دیہات کے لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران بزرگ، خواتین کے علاوہ معذوروں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

پونچھ: مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پونچھ: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے دور دراز دیہات کے لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گاؤں کنڈی گھلوتا میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

پونچھ: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اس طبی کیمپ میں مقامی لوگوں کی مفت جانچ کرنے کے بعد مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ آرمی افسران نے بتایا کہ اس طبی کیمپ کا مقصد دیہات کے لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران بزرگ، خواتین کے علاوہ معذوروں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس میڈیکل کیمپ کے دوران مقامی لوگوں کے چیک اپ کے لئے فوجی ڈاکٹرز کے علاوہ سول ڈاکٹر (آنکھ، کان اور خواتین ڈاکٹر) خصوصی طور پر موجود تھے۔ چیک اپ کے بعد ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں ایئرپورٹ پر دھماکہ کو ہمیں پلوامہ حملہ کی طرح دیکھنا چاہیے'

دوسری جانب مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.