ETV Bharat / state

Lightning in Odisha اڈیشہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کنبہ کے تین افراد جھلسے

author img

By

Published : May 27, 2023, 2:13 PM IST

اڈیشہ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس گئے۔ تینوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Lightning in Jagatsinghpur

اڈیشہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کنبہ کے تین افراد جھلسے

بھونیشور: ریاست اڈیشہ میں ضلع جگت سنگھ پور کے کجنگا بلاک کے تحت برہڈیہا گاؤں میں ہفتہ کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے ماں اور اس کے دو بیٹے شدید طور پر جھلس گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح 3 بجے کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے پھوس کا بنا ہوا مکان راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی خاندان کے تین افراد شدید جھلس گئے۔ تینوں کو فوری طور پر کوجنگا اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن ان کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی بی ڈی او اور تحصیلدار موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ریاست کے کئی حصوں میں اگلے تین سے چار دنوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ وہیں جھارکھنڈ ریاست کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بجلی گرنے سے تباہی ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے ہزاری باغ، پلامو، سمڈیگا، گڑھوا، چترا اور کھنٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ تیز ہوا کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lightning in Darbhanga دربھنگہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.