انہوں نے کہا کہ اب میں صحافت کروں گا، کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اخبار پر توجہ دوں گا۔ غورطلب ہے کہ ستپتھی اڑیا زبان کے اخبار دھاریتری کے مالک اور ایڈیٹر ہیں۔
وہ دھینک نال پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ہیں۔
واضح رہے کہ ست پتھی 1990 سے 1995 تک اڑیسہ اسمبلی کے رکن رہے۔
اس کے بعد 12 ویں، 14 ویں، 15 ویں اور 16 ویں لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے۔
سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد انہوں نے وزیراعلی نوین پٹنائک کا شکریہ ادا کیا۔
ست پتھی بی جے ڈی میں اپنی بات بے باکی سے کہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وزیراعلی نوین پٹنائک نے مودی حکومت کی کئی پالیسیوں کی تائید کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم بی جے پی کے خلاف واضح موقف اختیار نہیں کرتے تو لوگ ہم پر انگلی اٹھائیں گے۔
بتا دیں کہ ست پتھی اڑیسہ کے سابق وزیراعلی نندنی ست پتھی کے چھوٹے بیٹے ہیں۔